سنتِ ابراہیمی کی پیروی اور مستحقین کی مدد کا خوبصورت ذریعہ
ہر سال انوارِ مدینہ کے زیرِ اہتمام اجتماعی قربانی کے عظیم الشان انتظامات کیے جاتے ہیں، جہاں اخلاص، اتحاد اور انسانیت کی خدمت کی بہترین مثال دیکھنے کو ملتی ہے۔
الحمدللہ، ہر سال کم و بیش ۳۵۰ سے زائد جانور قربان کیے جاتے ہیں۔ ان جانوروں کو مظفرگڑھ سے لے کر کشمیر تک مختلف علاقوں میں عید قربان سے قبل زندہ بھیج دیا جاتا ہے تاکہ دور دراز علاقوں کے مستحق افراد بھی قربانی کی خوشیوں میں شامل ہو سکیں۔
قربانی کے دن، انوارِ مدینہ کے کارکنان جانوروں کو اپنی نگرانی میں شرعی طریقے سے ذبح کرتے ہیں، اور گوشت مستحقین میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ یہ وہ لوگ ہوتے ہیں جو مالی مجبوری یا دیگر وجوہات کی بنا پر خود قربانی ادا نہیں کر سکتے، مگر انوارِ مدینہ کی کاوش سے وہ بھی عید کے دن قربانی کے گوشت سے مستفید ہوتے ہیں۔
ایک حصہ قربانی کی قیمت: 26000 روپے
خدمات میں شامل:
آن لائن بکنگ کے لیے رابطہ کریں:
0310-5022786
042-36841786
زیر سرپرستی:
قائد محترم رہبر شریعت الحاج صوفی محمد شوکت علی قادری صاحب
سرپرست اعلٰی جامعہ انوار مدینہ قاسمیہ
آئیے! اس عید قربان پر انوارِ مدینہ کے ساتھ سنتِ ابراہیمی کی یاد کو زندہ رکھیں، اپنے قربانی کے حصے کے ذریعے مستحقین کی مدد کریں اور اخلاص و اتحاد کا پیغام عام کریں۔