السلام عَلَيْكُم ورحمة الله وبركاتة
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ
اللہ تعالی اور رسول کی محبت بے محبتوں پر غالب ہونی چاہیے
:اللہ تعالی کا فرمان عالیشان ہے
(اے نبی مکرم !) آپ فرمادیں: اگر تمہارے باپ (دادا) اور تمہارے بیٹے ( بیٹیاں ) اور تمہارے بھائی (بہنیں) اور تمہاری بیویاں اور تمہارے (دیگر)رشتہ دار اور تمہارے اموال جو تم نے (محنت سے) کمائے اور تجارت و کاروبار جس کے نقصان سے تم ڈرتے رہتے ہو اور وہ مکانات جنہیں تم پسند کرتے ہو تمہارے نزدیک اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول (ﷺ ) اور اس کی راہ میں جہاد سے زیادہ محبوب ہیں تو پھر انتظار کرو یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ اپنا حکم (عذاب) لے آئے ، اور اللہ تعالیٰ نافرمان لوگوں کو ہدایت نہیں فرماتا۔
پارہ نمبر 10 سورۃ التوبہ آیت نمبر 24
Allah Ta'ala ka farman-e-aalishan hai:
(Aap keh dein:) "Agar tumhare baap, aur tumhare bete, aur tumhare bhai, aur tumhari biwiyan, aur tumhare rishtedaar, aur woh maal jo tumne kamaye hain, aur woh tijarat jiske nuqsan se tum darte ho, aur woh ghar jinhe tum pasand karte ho, agar yeh tumhe Allah aur uske Rasool aur uski rah mein jihad se zyada pyare hain, toh intezar karo yahan tak ke Allah apna hukm le aaye; aur Allah fasiq (nafarman) logon ko hidayat nahi deta."
(Surah At-Tawbah, Ayat 24, Para 10)