الحمدللہ! ایک روزہ سالانہ روحانی اجتماع 2026 کی تیاریوں کے سلسلے میں چوتھا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت قائدِ محترم، پیرِ طریقت رہبرِ شریعت الحاج پیر صوفی محمد شوکت علی قادری دامت برکاتہم العالیہ نے فرمائی۔
اجلاس میں سالانہ اجتماع کے انتظامی و تنظیمی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور مختلف شعبہ جات کی پیش رفت پر گفتگو ہوئی۔ قائدِ محترم نے اجتماع کو بھرپور انداز میں کامیاب بنانے کے لیے تمام ذمہ داران کو اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کرنے، باہمی تعاون کو فروغ دینے اور نظم و ضبط کو ہر صورت برقرار رکھنے کی تلقین فرمائی۔
اس موقع پر اجتماع کی دعوت کو زیادہ سے زیادہ عام کرنے اور عزیز و اقارب، دوست احباب اور دیگر افراد تک اس بابرکت دعوت کو پہنچانے پر بھی خصوصی توجہ دلائی گئی۔ قائدِ محترم نے روحانی تربیت اور اصلاحِ احوال کی اہمیت بیان کرتے ہوئے شرکاء کو اخلاص، محبتِ رسول ﷺ اور خدمتِ دین کے جذبے کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کی ترغیب دی۔
اجلاس کے اختتام پر سالانہ روحانی اجتماع کی کامیابی، خیر و برکت اور تمام وابستگان کی کاوشوں کی قبولیت کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
اللہ تعالیٰ اس اجتماع کو دین و اصلاح، روحانی تربیت اور محبتِ رسول ﷺ کے فروغ کا ذریعہ بنائے اور تمام انتظامات کو بخیر و خوبی پایۂ تکمیل تک پہنچائے۔ آمین یا رب العالمین۔