سالانہ روحانی اجتماع 2026 کی تیاریوں کے سلسلے میں چھٹی میٹنگ

سالانہ روحانی اجتماع 2026 کی تیاریوں کے سلسلے میں چھٹی میٹنگ

الحمدللہ! ایک روزہ سالانہ روحانی اجتماع 2026 کی تیاریوں اور انتظامات کے سلسلے میں چھٹی اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔ اس مرتبہ میٹنگ کا انعقاد ریلوے گریفن گراؤنڈ، مغلپورہ، لاہور میں کیا گیا، جہاں اجتماع کے مقام اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

میٹنگ میں قائدِ محترم، پیرِ طریقت رہبرِ شریعت الحاج پیر صوفی محمد شوکت علی قادری دامت برکاتہم العالیہ نے خصوصی رہنمائی فرمائی۔ اجتماع کے قریب آتے دنوں کے پیشِ نظر مختلف شعبہ جات کی تیاریوں، ذمہ داریوں اور انتظامی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر اجتماع گاہ میں آنے والے ہزاروں افراد کے لیے نظم و ضبط، سیکیورٹی، داخلی و خارجی راستوں، بیٹھنے کے انتظامات، صفائی ستھرائی، پانی اور دیگر ضروری سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے ذمہ داران کو ضروری ہدایات دی گئیں۔

قائدِ محترم نے تمام ذمہ داران کو اپنی اپنی ذمہ داریاں اخلاص، محنت اور باہمی تعاون کے ساتھ ادا کرنے کی تلقین فرمائی۔ ساتھ ہی اس بابرکت اجتماع کی دعوت کو زیادہ سے زیادہ عام کرنے اور اپنے عزیز و اقارب، دوست احباب اور دیگر لوگوں تک دعوتِ خیر پہنچانے پر بھی زور دیا گیا۔

اجتماع کے انتظامات کا موقع پر جائزہ لینے کا مقصد یہ تھا کہ 10 اکتوبر 2026 کو منعقد ہونے والے اس عظیم روحانی اجتماع میں آنے والے تمام معزز مہمانوں اور عاشقانِ رسول ﷺ کو بہترین اور پُرامن ماحول فراہم کیا جا سکے۔

اللہ تعالیٰ تمام منتظمین اور ذمہ داران کی کاوشوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے، اس بابرکت اجتماع کو کامیاب فرمائے اور اسے دین، اصلاحِ احوال، روحانی تربیت اور محبتِ رسول ﷺ کے فروغ کا ذریعہ بنائے۔

آمین یا رب العالمین۔