مغل آئی اور جنرل ہسپتال کا افتتاح مناواں
10 Oct, 2010
انوار مدینہ
مغل آئی ہسپتال
الحمد اللہ انوار مدینہ ویلفیر سوسائٹی کی جانب سے ایک اور قدم۔ یکم اکتوبر بروز جمعۃ المبارک بعد نماز جمعہ مناواں مین جی ٹی روڈ پر مغل آئی ہسپتال کا افتتاح بدست جناب الحاج صوفی محمد شوکت علی قادری کیا گیا۔ اس افتتاح کے موقع پر اہل علاقہ اور دور دراز سے کثیر لوگوں نے شرکت کی۔
اس ہسپتال میں صبح کے وقت آنکھوں کا معائنہ اور ادوایات مفت فراہم کی جائیں گی اور سہ پہر میں لیڈی ڈاکٹر (فزیشن) خواتین اور بچوں کے امراض کا معائنہ اور ادوایات مفت فراہم کریں گی۔
مناواں اور اس کے گردو نواح کے لوگ اس دور میں جب پیٹ بھرنا مشکل ہےعلاج معالجہ تو دور کی بات ہے ، اس سہولت سے مستفید ہوں سکیں گے۔