محفل شب براٴت اور شب بیداری
12 Jul, 2012
انوارمدینہ
دیگر محافل
الحمد لللہ ہر سال کی طرح اس سال بھی شب براٴت کے موقع پر ایک عظیم الشان محفل پاک کا انعقاد انوار مدینہ کے زیر اہتممام ہوا۔ محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اس کے بعد ادارے کے طلبہ و اساتذہ نے شب براٴت اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان مبارکہ کے مختلف مو ضوعات پر خطابات فرماے۔
انوارمدینہ کے مہتمم اعلٰی جناب الحاج صوفی محمد شوکت علی قادری صاحب قریب قریب ساری محفل کے اندر اسٹیج کی زینت بنے رہے اور آخر میں آپ نے خصوصی خطاب بھی فرمایا اور محفل کے اختتام پر رقت آمیز ذکر و دعا بھی کروائی۔
محفل میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت فرمائی جن کے لیے محفل کے اختتام پر سحری کا انتظام بحی موجود تھا۔
اللہ رب العزت اسی طرح انوارمدینہ والوں محافل پاک کا انعقاد کرتے رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔ ﴿ٰامین﴾