انوارِ مدینہ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام عظیم الشان 31 واں سالانہ اجتماع 11 اکتوبر 2025ء بروز ہفتہ، بعد نمازِ ظہر ریلوے گرین گراؤنڈ، مغلپورہ لاہور میں منعقد ہوگا۔
اس روحانی اجتماع میں ہزاروں افراد شرکت کریں گے اور ایمان افروز محافل، اصلاحی بیانات اور ذکر و نعت کی محافل کا سلسلہ ہوگا۔ اجتماع کے موقع پر شرکاء کی سہولت کے لیے فری میڈیکل کیمپ بھی لگایا جائے گا جہاں ماہر ڈاکٹرز اور طبی عملہ حاضرین کو مختلف سہولیات فراہم کریں گے۔
شوگر کیمپ اور بلڈ پریشر چیک اپ
فری جنرل میڈیکل چیک اپ
دانتوں کا چیک اپ
فزیوتھراپی سروسز
ماہر غذائیات (ڈائٹیشن) سے مشاورت
انتظامیہ نے عوام الناس سے بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے تاکہ وہ نہ صرف روحانی سکون بلکہ جسمانی صحت کے حوالے سے بھی مستفید ہو سکیں۔
مقام: ریلوے گریفن گراؤنڈ، مغلپورہ لاہور
رابطہ نمبر: 0310-5022786 / 042-36841786