السلام عليكم ورحمة الله وبركاتة
بسم اللہ الرحمن الرحيم
نماز عید کا طریقہ:
پہلے نیت کریں : عید الفطر کی دورکعت واجب نماز چھ تکبیروں کے ساتھ پڑھتا ہوں میں واسطے اللہ تعالیٰ کے منہ کعبہ شریف کی طرف پیچھے اس امام کے
پہلی رکعت:
اللہ اکبر کانوں تک ہاتھ اٹھا کر باندھ لیں ثناء امام اور مقتدی دونوں پڑھیں
امام اور مقتدی دونوں کہیں:
اللہ اکبر کانوں تک ہاتھ اٹھا کر چھوڑ دیں۔
اللہ اکبر کانوں تک ہاتھ اٹھا کر چھوڑ دیں۔
اللہ اکبر کانوں تک ہاتھ اٹھا کر باندھ لیں۔
امام صاحب با آواز سورۃ فاتحہ اور کوئی ایک سورہ پڑھیں گے مقتدی خاموشی سے سنتے رہیں۔
معمول کے مطابق رکوع اور دو سجدے اور دوسری رکعت کے لیے کھڑے ہو جا ئیں۔
دوسری رکعت:
امام صاحب با آواز سورہ فاتحہ اور کوئی ایک سورۃ پڑھیں گے مقتدی خاموشی سے سنتے رہیں
امام اور مقتدی دونوں کہیں:
اللہ اکبر کانوں تک ہاتھ اٹھا کر چھوڑ دیں۔ اللہ اکبر کانوں تک ہاتھ اٹھا کر چھوڑ دیں۔ اللہ اکبر کانوں تک ہاتھ اٹھا کر چھوڑ دیں۔
اللہ اکبر بغیر ہاتھ اٹھائے رکوع کریں معمول کے مطابق دو سجدے_
التحیات ، درود شریف، دعائے ماثورہ اور سلام نماز کے بعد ( دعا سے پہلے ) خطبہ اول اور خطبہ ثانی۔ باقی خاموشی سے خطبات سنیں_
-------------------------------------
Namaz-e-Eid ka Tareeqa:
Pehle Niyat Karen:
Eid-ul-Fitr ki do rakat wajib namaz chay takbiroon ke sath parhta hoon, main waste Allah Ta'ala ke, munh Kaaba Shareef ki taraf, peechay is Imam ke.