8.00 - 18.00 ادارہ کے اوقات کار: پیر سے ہفتہ

معتکف دینی بھائیوں کیلئے قواعد وضوابط

آپ مبارکباد کے مستحق ہیں کہ اللہ عزوجل کی توفیق سے آپ جامعہ انوارِ مدینہ قاسمیہ میں صوفی محمد شوکت علی قادری دامت برکاتہم العالیہ کی زیر سرپرستی اجتماعی اعتکاف میں شرکت کرنے والے ہیں۔ انتظامی معاملات کو احسن طور سے چلانے کیلئے درج ذیل قواعد وضوابط تشکیل دیئے گئے ہیں۔

  1. امیر اعتکاف کی طرف سے جاری ہونے والی ہدایات پر ہر معتکف دینی بھائی عمل کرے گا۔ کسی بھی نزاعی معاملہ میں امیر کا فیصلہ حتمی ہوگا۔
  2. پچاس (50) سال سے زائد عمر کے افراد جو دل (Heart Patient) اور دمہ (سانس) کی بیماری کے مستقل مریض ہیں اعتکاف میں بیٹھنے سے پرہیز فرمائیں۔
  3. کسی بھی بیماری کے مستقل مریض ادارہ کو پہلے اطلاع دیں۔
  4. معتکف بھائی کسی بھی خادم کو چیزیں منگوانے کیلئے رقم ہرگز نہ دیں۔ رہنمائی کیلئے آفس سے رابطہ فرمائیں۔
  5. معتکف دینی بھائی عبادات کے شیڈول اور انتظامی ہدایات پر سختی سے عمل کریں بصورت دیگر ان کا اعتکاف ختم بھی کروایا جاسکتا ہے۔
  6. اعتکاف میں کسی بھی قسم کا اسلحہ اور منشیات لے کر آنے یا رکھنے کی سختی سے ممانعت ہے۔
  7. 14 سال سے کم عمر بچوں کو اعتکاف میں بیٹھنے کی ہرگز اجازت نہیں ہے۔
  8. اگر آپ گھر سے کھانا منگوانے پر قادر ہیں تو اس کی اجازت ہوگی۔
  9. معتکف دینی بھائی موسم کے مطابق بستر اور کپڑے ضرورت کی ذاتی چیزیں مثلاً صابن، مسواک، ٹوتھ پیسٹ، برش، خوشبو وغیرہ اپنے ہمراہ لائیں گے۔
    بڑی نقد رقم اور بطور خاص موبائل فون لانے کی ہرگز اجازت نہیں ہے۔
  10. دنیاوی یا متنازعہ مذہبی امور کے متعلق کوئی لٹریچر لانے کی اجازت نہیں ہے۔
  11. امیر اعتکاف کی پیشگی اجازت کے بغیر دینی بھائی کسی قسم کا بیان نہیں کر سکتا۔
  12. ہر دینی بھائی دوسرے بھائی کے ساتھ اسلامی اخوت کا بھرپور مظاہرہ کرے گا اور اپنے کسی قول وفعل سے دوسروں کی دل آزاری نہیں کرے گا۔
  13. اللہ تعالیٰ نے اگر آپ کو اپنے فضل و کرم سے نوازا ہے تو آپ انتظامیہ کو اپنے کھانے کے اخراجات ادا کر سکتے ہیں۔
  14. فارم کی فوٹو کاپی ناقابل قبول ہے۔
اہم نوٹ:
احتراماً گزارش ہے کہ معزز حضرات اعتکاف میں بیٹھنے کے بعد درمیان میں اگر کوئی شخص بغیر اطلاع دیے یا اجازت لیے چلا جاتا ہے تو اس کے اس عمل کی مکمل ذمہ داری اسی فرد پر ہوگی۔ ایسی صورت میں ادارہ یا انتظامیہ کسی بھی قسم کی ذمہ داری کے ذمہ دار نہیں ہوں گے۔ براہِ کرم نظم و ضبط اور اطلاع کے اصولوں کا خیال رکھیں۔
انتظامیہ:
جامعہ انوارِ مدینہ قاسمیہ (رجسٹرڈ) کی سحری و افطاری میں عطیات جمع کروانے کیلئے انتظامیہ سے رابطہ کریں یا بینک اکاؤنٹ نمبر 0030872051000325 مسلم کمرشل بینک مغلپورہ میں بنام انوار مدینہ ویلفیر سوسائٹی میں جمع کروا کر رسید آفس میں جمع کروائیں۔

اگر آپ مندرجہ بالا قواعد وضوابط سے متفق ہیں تو یہ فارم 18 رمضان المبارک تک جمع کروا دیں۔

واپس رجسٹریشن فارم پر جائیں