السلام عليكم
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ
ایمان کی مٹھاس پانے والی تین نشانیاں
حضور خاتم النبیینﷺ نے ارشاد فرمایا:
جس شخص میں تین باتیں (صفات) پائی جائیں گی ، وہ ان کے ذریعے سے ایمان کی حلاوت ( یعنی ایمان کا مزہ ،مٹھاس) پالے گا:
1) جسے اللہ تعالیٰ اور اُس کے رسول ﷺ باقی ہر کسی سے زیادہ محبوب (پسندیدہ) ہوں۔
2) جس کسی سے بھی محبت کرے،صرف اللہ تعالیٰ کے لیے کرے۔
3) اور اللہ تعالیٰ نے جب اُسے کفر سے نجات دی ہے، تو وہ دوبارہ کفر کی طرف پلٹنے سے ایسی نفرت کرے جیسی نفرت وہ اس بات سے کرتا ہے کہ اُسے آگ میں ڈال دیا جائے۔
صحیح مسلم شریف حدیث نمبر : 165
--------------------------
Huzoor Khaatam-un-Nabiyyin ﷺ ne irshaad farmaaya:
"Jis shakhs mein teen baatein (sifaat) paayi jaayein gi, woh in ke zariye se imaan ki halaawat (yaani imaan ka maza, mithaas) paayega:
Saheeh Muslim Shareef – Hadees No. 165