8.00 - 18.00 ادارہ کے اوقات کار: پیر سے ہفتہ

ایمان،استقامت اور زبان کی حفاظت

ایمان،استقامت اور زبان کی حفاظت

السلام عليكم

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ

ایمان ، استقامت اور زبان کی حفاظت

حضرت سفیان بن عبد اللہ رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ میں نے ایک مرتبہ بارگاہ رسالت میں عرض کیا: یا رسول اللہ ﷺ مجھے اسلام کے حوالے سے کوئی ایسی بات بتادیجیے کہ مجھے آپ کے بعد کسی سے کچھ پوچھنے کی ضرورت ہی نہ رہے۔

حضور خاتم النبین ﷺنے ارشاد فرمایا

پہلے زبان سے اقرار کرو کہ میں اللہ تعالیٰ پر ایمان لایا، پھر اس پر ہمیشہ ثابت قدم رہو۔

میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ ﷺ کس چیز سے بچوں

نبی کریم ﷺ نے اپنی زبانِ مبارک کی طرف اشارہ فرمایا۔

مسند احمد بن حنبل حدیث نمبر 15495

وضاحت: اس حدیث میں نبی کریم ﷺ نے ایمان کے بعد دو اہم ہدایات دیں ایمان پر ثابت قدم رہنا اور زبان کی حفاظت کرنا ۔ یعنی ایمان کو عمل سے مضبوط کرےاور زبان کو قابو میں رکھو، کیونکہ اکثر برائیاں اسی سے پیدا ہوتی ہیں۔


مزید پوسٹ: