بسْمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ
6 چیزوں کی حفاظت پر جنت:
حضور خاتم النبیین ﷺ نے ارشاد فرمایا:
تم مجھے چھ باتوں کی ضمانت دو، میں تمہیں، جنت کی ضمانت دوں گا
(1) جب تم بات کرو تو سچ بولو
(2) جب تم وعدہ کرو، تو اسے پورا کرو
(3) جب تمہارے سپرد امانت کی جائے ، تو اسے ادا کرو
(4) اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرو
(5) اپنی نگاہوں کو جھکا کر رکھو
(6) اپنے ہاتھوں کو تھام کے رکھو ( یعنی کسی کو نقصان نہ پہنچانا،ظلم، مار پیٹ، یا چوری جیسے اعمال سے ہاتھ کو روکنا ) ۔
صحیح ابن حبان حدیث نمبر 271
-------------------------
Huzoor Khaatam-un-Nabiyyeen ﷺ ne irshaad farmaya:
“Tum mujhe 6 baaton ki zamaanat do, main tumhein Jannat ki zamaanat deta hoon.”
Saheeh Ibn-e-Hibban, Hadees Number 271