السلام عليكم
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ
اللہ تعالیٰ کا فرمانِ عالیشان ہے:
"پس تم اللہ سے ڈرتے رہو جس قدر تم سے ہو سکے، اور اُس کے احکام سنو، اطاعت کرو،
اور اس کی راہ میں خرچ کرو، یہ تمہارے لیے بہتر ہے۔ اور جو اپنے نفس کے بخل سے بچا لیا جائے، وہی لوگ فلاح پانے والے ہیں۔"
(پارہ 28، سورۃ التغابن، آیت 16)
وضاحت:
یہ آیت مسلمانوں کو یہ سبق دیتی ہے کہ اے مسلمان! اپنی پوری استطاعت کے مطابق اللہ تعالیٰ کا تقویٰ اختیار کرو۔ اس کی بات سنو، اس کے حکم کی فرمانبرداری کرو اور اسے راضی کرنے کے لیے دل کھول کر خرچ کرو۔ جو انسان اپنے دل کے بخل اور لالچ پر قابو پا لیتا ہے، وہی حقیقت میں کامیاب ہے۔ اصل فلاح سادگی، سخاوت، اور اللہ تعالیٰ کے حکم کے سامنے جھکنے میں ہے۔