حج ٹریننگ 2010
الحمداللہ جامع انوار مدینہ میں حج پر جانے والے حاظرین کے لیے فری حج ٹریننگ کورس اختتام پزیر ہو گیا، اس پانچ روزہ تربیت میں حاظرین کو حج و عمرہ ادا کرنے کے طریقے اور محتلف وظائف سیکھائے گئے۔ ٹریننگ کے آخری روز حاظرین کو تحائف دیے گئے اور لنگر کا اہتمام بھی کیا گیا۔ اس ٹریننگ کی خصوصی بات یہ کہ رہبر و رہنما الحاج صوفی محمد شوکت علی قادری صاحب نے خود ٹریننگ میں لوگوں کو رہنمائی فرمائی۔ مزید یہ کہ ٹریننگ کے آخری روز حاضرین کو مدینہ شریف سے لائی گئی کھجوریں اور آب زم زم بھی پلایا گیا۔