ہفتہ وار اجتماع 26 اپریل 2015

مرکزجامع انوار مدینہ میں منعقدہ ہفتہ وار اجتماع میں مدرسہ  کے طلباء کے بعد صوفی محمد شوکت علی قادری صاحب نے اختتامی خطاب کیا – تمام خطابات کی اخذ کردہ چند باتیں درج ذیل ہیں:-

(1)  دوسروں سے بغض و حسد کرنے والے افراد کا ایمان آہستہ آہستہ ختم ہوجاتا ہے-

(2) نماز کا جان بوجھ کر چھوڑنا بھی گناہ میں شمار ہوتا ہے-

(3)حلال رزق سے پر ورش پانے والی اولاد ہی بخشش کا ذریعہ بنتی ہے -

(4) محبت رسولﷺ ہر مسلمان کے خون میں شامل ہے -

(5) دین اسلام کا کام کرنے والے افراد اللہ تعالی کے پسندیدہ اور نبی اکرمﷺ کی نگاہ کرم والے ہوتےہیں-

           اللہ تعالٰی ہم سب کو عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے(آمین)-