32واں سالانہ اجتماع 2026 کی تیاریاں

الحمدللہ! جامعہ انوار مدینہ قاسمیہ کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والے 32ویں سالانہ روحانی اجتماع 2026 کی تیاریاں تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہیں۔ انوارِ مدینہ کے کارکنان اپنی محنت، خلوص، جذبۂ خدمت اور باہمی تعاون کے ساتھ انتظامات کو حتمی شکل دینے میں مصروفِ عمل ہیں۔

قائدِ محترم، پیرِ طریقت رہبرِ شریعت الحاج پیر صوفی محمد شوکت علی قادری دامت برکاتہم العالیہ کی زیرِ قیادت اس بابرکت اجتماع کے انتظامات کو بہترین انداز میں مکمل کرنے کے لیے تمام ذمہ داران بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔

آئیے! اس روحانی و بابرکت اجتماع میں شرکت کرکے اپنی روحوں کو عشقِ رسول ﷺ سے منور کریں اور اس دعوتِ خیر کو زیادہ سے زیادہ عام کریں۔

تاریخ: 10 اکتوبر 2026
مقام: ریلوے گریفن گراؤنڈ، مغلپورہ، لاہور
وقت: بعد از نمازِ ظہر تا فجر

دعوتِ عام: اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ یہ دعوتِ خیر ہر گھر تک پہنچ سکے۔

اللہ تعالیٰ تمام انتظامات کو بخیر و خوبی مکمل فرمائے اور اس اجتماع کو کامیابی، خیر و برکت اور روحانی فیوض و برکات کا ذریعہ بنائے۔ آمین یا رب العالمین۔