ہفتہ وار اجتماع 26 جولائی 2015ء

جامع انوار مدینہ میں منعقدہ ہفتہ وار اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے الحاج صوفی محمد شوکت علی قادری مدظلہ العالیہ نے فرمایا:-

(1) مرد حضرات مردوں سے اور عورت عورتوں سے اللہ تعالی کی رضا کے لیے دوستی رکھیں-

(2) جس کو اللہ تعالی کی رضا اور عشق مصطفٰے ﷺ حاصل ہو جائے اُس کیلئے دنیاوی محبت کوئی معنی نہیں رکھتی-

(3) اللہ تعالی کے مقربین کے پاس آنے سے گناہوں سے چھٹکارا اور نیکیوں کی عادت پڑتی ہے-

(4) جھوٹ بولنے والا منافق، لالچی نگاہ کی حفاظت نہ کرنیوالا اور شریعت محمدﷺ کی پاپندی نہ کرنیوالا پیر کامل نہیں ہو سکتا

   اللہ تعالی ہم سب کو غیر شرعی پیروں سے محفوظ رکھے(آمین)