ہفتہ وار اجتماع یکم نومبر 2015ء

امتیاز احمد قادری صاحب کی سر براہی میں منعقدہ ہفتہ وار اجتماع سے اخذ کی گئی چند باتیں درج ذیل ہیں-

(1) باوضو رہنے والے مسلمان پر شیطان حاوی نہیں ہوتا-

(2) اگر وضو احسن طریقے سے نہ کیا جائے تو نماز ادا نہیں ہوئی-

(3) نبی اکرمﷺ کی اہل بیت کی محبت کے بغیر ایمان مکمل نہیں ہوتا-

(4) اہل بیت سے بغض رکھنے والا دراصل اللہ تعالٰی اور نبی اکرمﷺ سے بغض رکھتا ہے-

(5) اللہ تعالی کے مقربین کا تذکرہ کرنا اور سننا مغفرت کا باعث بنتا ہے-

      اللہ تعالٰی ہم سب کو عمل کی توفیق دے (آمین)-