انوار مدینہ میں اجتماعی اعتکاف رمضان 1436ھ

حسب سابق کی طرح اس سال بھی تقریبا 500 افراد نے مرکز انوار مدینہ لاہور میں اعتکاف کیا ہے جس کی خصوصیات درج ذیل ہیں-

(1 ) الحاج صوفی محمد شوکت علی قادری مدظلہ العالیہ تمام متعکفین حضرات کی خود روحانی تربیت کرتے ہیں-

(2 ) جامع انوار مدینہ سے منسلک علمائے کرام مختلف دینی و شرعی مسائل سے متعکفین کو آگاہ کرتے ہیں- تاکہ آنے والی زندگی اسلام کے مطابق گزارسکیں-

(3 ) الحاج صوفی محمد شوکت علی قادری مدظلہ العالیہ بذات خود تمام متعکفین کو سحری و افطاری کرواتے ہیں اور زندگی گزارنے کے سنہری اصول بھی سکھاتے ہیں-

  الحاج صوفی محمد شوکت علی قادری مدظلہ العالیہ کا تمام متعکفین حضرات کو پیغام ہے کہ "دنیا و آخرت میں کامیابی صرف اور صرف اپنی زندگیاں دین اسلام کے مطابق ڈھالنے سے ہی ممکن ہے-"