8.00 - 18.00 ادارہ کے اوقات کار: پیر سے ہفتہ

اجتماعی اعتکاف 2013

03 Aug, 2013
انوارمدینہ
اجتماعی اعتکاف

اجتماعی اعتکاف 2013

الحمد اللہ ہر سال کی طرح اس سال بھی جامعہ انوار مدینہ مرکز مغلپورہ میں اجتماعی اعتکاف کا اہتما کیا گیاہے جس میں چار سو سے زائد لوگ اعتکاف بیٹھے ہیں۔ انوار مدینہ ویلفئیر سوسائٹی کی جانب سے ان سب معتکفین کےلیے فی سبیل اللہ سحری و افطاری کا اہتمام کیا جارہا ہے۔
اس اجتماعی اعتکاف میں بیٹھنے والوں کو جو دینی فوائد میسر آ رہے ہیں وہ درج ذیل ہیں۔
اہل اعتکاف کے لیے مختلف نشتوں کا اہتمام کیا جا رہا ہے جن میں سے بعض کے اندا علمائے کرام کے بیانات ہوتے ہیں جس میں عقائد و اعمال کی اصلاح کی جا رہی ہے۔
ہر روز رات کے درمیانے حصے میں ذکر و دعا ہوتی ہے جس میں ملک و ملت کے لیے خیر خواہی کی دعائیں کی جاتی ہیں۔ کچھ ایسی نشتوں کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے جس میں اہل اعتکاف کو شرعی احکام سکھائے جاتے ہیں اور معتکفین کو ابتدائی مسائل سے اگاہ کیا جاتا ہے۔
کچھ نشتوں میں اہل اعتکاف کو دعائیں یاد کرائی جارہی ہیں ۔ اسی طرح یہ اجتماعی اعتکاف اپنے اندر کئی فوائد کو جمع کیے ہوئے ہے جس سے مذہنی اور روحانی تربیت ہو رہی ہے۔ نوجوانوں میں عبادت کا اور خدمت اسلام کا جذبہ اجاگر کرنے کے لیے ان کو قرآن و سنت کی تعلیمات سے اگاہ کیا جارہا ہے۔ بالآخر یہ اعتکاف دعاو توبہ کے رقت انگیز مناظر کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچے گا۔
اللہ تعالیٰ ان سبھی معتکفین کے اعتکاف کو اپنی بلند و بالا بارگاہ میں قبول و منظور فرمائے اور ان سب کو اسی طرح دین کی راہ پر گامزن رکھے ۔ امین۔


اسی بارے میں:


ضروری اعلان برائے اجتماعی اعتکاف ۲۰۲۳

06 Apr, 2023

جامعہ انوار مدینہ قاسمیہ میں اعتکاف بیٹھنے کے خواہشمند حضرات ۱۴ رمضان المبارك
سے اعتکاف فارم آفس سے حاصل کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں۔۔۔

صوفی شوکت علی قادری کے زیر سرپرستی جامعہ انوار مدینہ قاسمیہ میں اجتماعی اعتکاف کا انعقاد

27 Apr, 2022

جامعہ مسجد انوار مدینہ قاسمیہ میں بھی سنت رسول ﷺ کی ادائیگی کے لئے سینکڑوں کی تعداد میں فرزندان اعتکاف بیٹھے ہیں۔ ان سب معتکفین کےلیے فی سبیل اللہ سحری و افطاری کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں۔۔۔

معتکفین کی الوادعی تقریب 2011

31 Aug, 2011

تیرے آنے سے دل خوش ہوا تھا اور ذوق عبادت بڑھا تھا۔
آہ! اب دل پہ ہے غم کا غلبہ، الوداع الوداع ماہ رمضان

مزید پڑھیں۔۔۔