انوار مدینہ میں یتیم خانہ کا آغاز
17 Sep, 2013
انوار مدینہ
دیگر ویلفئیر
کرو مہربانی تم اہل زمین پر
خدا مہربان ہو گا عرش بریں پر
انوار مدینہ ویلفئیر سوسائیٹی کے زیر انتظام اور پیر صوفی محمد شوکت علی قادری صاحب کے زیر سرپرستی جہاں بے شمار فلاحی کاموں کا سلسلہ جاری ہے وہی اس سلسلہ کو مزید بڑھاتے ہوئے انوار مدینہ ویلفئیر سوسائیٹی والوں نے اللہ کے فضل و کرم سے ایک اور اہم پیش رفت کی ہے جس کے تحت یتیم اور لاوارث بچوں کے لیے یتیم خانہ کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ اس تتیم خانہ میں یتیم اور غریب بے سہارا بچوں کی نگہداشت کیلئے اعلٰی انتظامات کا اہتمام کیا گیا ہے تاکہ ان بچوں کی پرورش بہترین طریقہ سے کی جا سکے۔ یتیم خانہ میں با قاعدہ بچوں کا داخلہ شروع ہو چکا ہے جس میں پانچ سال سے دس سال تک کے یتیم اور غریب بے سہارا بچوں کو داخلہ دیا جا رہا ہے۔ مزید معلومات کے لیے درج ذیل نمبروں پر رابطہ کریں۔
04235022786 /04236841786 /04236845786
اللہ کرے ایسا کرم تجھ پہ جہاں میں
انوار مدینہ تیری دھوم مچی ہو