10محرم الحرام کو یوم عاشورہ کی نسبت سے مرکز انوار مدینہ ریلوے پی این جی کالونی میں بعد از نماز عشاء ایک جلسہ کا اہتمام کیا گیا ۔ جس میں اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
مقررین نے شہادت امام عالی مقام کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جنگ کربلا حکومت و اقتدار کیلئے نہیں بلکہ حق و باطل کی جنگ تھی۔سیدنا امام حسین نے دین مصطفی ﷺکی بقا اور سر بلندی کیلئے شہادتوں کی جو لازوال داستان رقم کی دنیا آج تک اس کی مثال پیش کرنے سے قاصر ہے۔آج بھی یزیدیت کے مقابلے کیلئے اسی جذبہ حسینی کی ضرورت ہے۔ آخر میں دعا کے بعد حاضرین کی لنگر سے تواضع کی گئی ۔