السلام عَلَيْكُم ورحمة الله وبركاتة
بسم اللہ الرحمن الرحيم
آج کی نصیحت:
حج کے دنوں میں حجاج کرام کی تربیت:
1) دوران حج لڑائی جھگڑے سے دور رہنے اور امن وسلامتی کی تربیت ہوتی ہے۔
2) حالت احرام میں شہوانی خیالات یا شہوانی الفاظ سے بچنے کی عمدہ تربیت ہوتی ہے۔
3) حاجی کو احرام باندھنے سے لے کر احرام اتارنے تک نیکی و پاکبازی کی عملی مشق سے گزرنا پڑتا ہے۔
(4) سفر اور مصیبتیں جھیلنے کی وجہ سے مزاج میں صبر و استقامت اور غم خواری پیدا ہوتی ہے۔
5) دین اسلام پر جان و مال خرچ کرنے اور قربانی دینے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔
6 امت میں باہمی اتحاد و اتفاق اور تعاون کو فروغ حاصل ہوتا ہے۔
7) امت کے مختلف طبقات کو ایک دوسرے کے درد و غم اور مسائل سے واقفیت حاصل ہوتی ہے۔
8) اپنی ذات سے کسی کو تکلیف نہ پہنچانے حتی کہ سر میں موجود جوں تک کو نقصان نہ پہنچانے کی تربیت حاصل ہوتی ہے۔