السلام عَلَيْكُم
عیب دار جانور نہ خریدیں!
رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:
ان جانوروں کی قربانی سے بچا جائے:
ایسا بیمار جانور جس کی بیماری ظاہر ہو۔
ایسا لاغر کمزور جانور جس کی ہڈیوں میں گودا بالکل نہ ہو۔
ایسا لنگڑا جانور جس کا لنگڑا پن بالکل عیاں ہو۔
ایسا کانا جانور جس کا کانا پن واضح ہو۔
ترمذی شریف حدیث نمبر 1497
جانوروں میں خطرناک عیوب درج ذیل جانوروں کی قربانی درست نہیں:
1)اندھا، کانایالنگڑا جانور۔
سینگوں کا جڑ سے اکھڑا ہوا جانور۔
اس حد تک پاگل پن کہ جانور چارہ وغیرہ بھی نہ چر سکے۔
ایسی بیماری یا کمزوری کہ جانور قربانی کی جگہ تک چل کر نہ جاسکے۔
دانتوں کا بالکل نہ ہونا یا اتنے کم ہونا کہ جانور گھاس بھی نہ کھا سکے۔
پیدائشی طور پر بالکل کان کٹا یا تہائی (1/3) سے زیادہ کان یا دم کٹا جانور۔
واللہ اعلم ورسولہ اعلم با الصواب
-----------------------------------
Rasool Allah ﷺ ne irshad farmaya:
Un janwaron ki qurbani se bacha jaye:
Tirmizi Shareef, Hadees No. 1497
Janwaron mein khatarnaak aib (uyoob) – in janwaron ki qurbani durust nahi:
Wallahu A’lam wa Rasooluhu A’lam bis-Sawab.