8.00 - 18.00 ادارہ کے اوقات کار: پیر سے ہفتہ

ذبح کرتے وقت تسمیہ کے مسائل

 ذبح کرتے وقت تسمیہ کے مسائل

السلام عليكم

بسم الرحمن الرحيم

:آج کا سوال

ذبح کرتے وقت تسمیہ (بسم اللہ پڑھنے ) کے مسائل

:جواب

ذبح کرنے والے کا بسم اللہ پڑھنا ضروری ہے۔

اگر دو آدمی چھری پھیر رہے ہوں تو دونوں کا بسم اللہ پڑھنا لازم ہے۔

اگر جان بوجھ کر بسم اللہ نہیں پڑھی تو جانور حلال نہیں ہو گا۔

اگر بھولے سے بسم اللہ رہ گئی تو جانور حلال ہو جائے گا۔

اگر ذبح کرنے والے کے منہ میں پان گٹگا وغیرہ ہو تو اسے منہ خالی کرنا ضروری ہے تاکہ بسم اللہ پڑھ سکے۔

بسم اللہ پڑھنے والے کا مسلمان ہونا ضروری ہے۔ تسمیہ کے الفاظ یہ ہیں: بِسْمِ اللهِ اللهُ أَكْبَرُ

جانور کی گردن میں موجود چار رگوں میں سے کم از کم تین رگوں کا کاٹنا ضروری ہے ۔

اگر ایک بار ذبح کرنے سے چند رگیں رہ گئیں، اور دوسری بار چھری پھیرنے کی ضرورت پیش آئی تو دونوں مرتبہ بسم اللہ پڑھنا ضروری ہوگا۔


Aaj Ka Sawal: Zabah karte waqt Tasmiyah (Bismillah parhne) ke masail.

Jawab:

  • Zabah karne wale ka Bismillah parhna zaroori hai.

  • Agar do aadmi chhuri pher rahe hon to dono ka Bismillah parhna lazim hai.

  • Agar jaan boojh kar Bismillah nahi parhi to janwar halal nahi hoga.

  • Agar bhoole se Bismillah reh gayi to janwar halal ho jaye ga.

  • Agar zabah karne wale ke munh mein paan ya gutka waghera ho to usay munh khali karna zaroori hai taake Bismillah parh sake.

  • Bismillah parhne wale ka Muslman hona zaroori hai.

  • Tasmiyah ke alfaaz yeh hain: Bismillahi Allahu Akbar.

  • Janwar ki gardan mein maujood char ragon mein se kam az kam teen (3) ragon ka kaatna zaroori hai.

  • Agar ek baar zabah karne se chand ragein reh gayin, aur doosri baar chhuri pherne ki zaroorat pesh aayi to dono martaba Bismillah parhna zaroori hoga.


مزید پوسٹ:


آج کی دینی معلومات

آج کی حدیث | آج کی آیت | آج کی نصیحت |