السلام عَلَيْكُم
آج کی نصیحت:
قربانی کے جانور کی خریداری و حصہ داری کا مرحلہ!
1) حلال رقم کا بندوبست کریں۔
2) رضائے خداوندی کا حصول اور سنت ابراہیمی کی ادائیگی کا جذبہ دل میں رکھیں۔
3) قربانی کیلئے عمدہ اور خوبصورت جانور کا انتخاب کریں۔
4) نام ونمود اور نمائش کے جذبات دل سے نکال دیں۔
5) اگر بڑے جانور میں حصہ لینے کا ارادہ ہو تو پہلے سے حصہ دار یا اجتماعی قربانی کا نظم منتخب کرلیں۔
6) جس شخص کے بارے میں یقین ہو کہ اس کی آمدنی حرام ہے اس کو حصہ دار نہ بنا ئیں۔
7) اسی طرح اس شخص کو بھی حصہ دار نہ بنا ئیں جس کا مقصد محض گوشت حاصل کرنا ہو۔
ذوالحجہ کا چاند نظر آنے سے قبل حجامت بنوالیں، ناخن تراش لیں اور زائد بالوں کو صاف کرلیں۔
-------------------------------
Aaj Ki Naseehat:
Qurbani ke janwar ki khareedari o hissa daari ka marhala!
Zul-Hijjah ka chaand nazar aane se pehle hajamat banwa lein, naakhun tarash lein aur zayed baalon ko saaf kar lein.