السلام علیکم
آج کا سوال:
عیب دار جانوروں کی تفصیل جن کی قربانی نہیں ہوتی ؟
1) ایسا پاگل جانور جو چرتا نہ ہو۔
2)اندھا یا ایسا کانا جس کا کانا پن ظاہر ہو۔
3) اتنا کمزور کہ ہڈیوں میں مغز نہ رہا، (اس کی علامت یہ ہے کہ وہ دبلے پن کی وجہ سے کھڑا نہ ہو سکے )۔
4) ایسا بیمار جس کی بیماری ظاہر ہو ( یعنی جو بیماری کی وجہ سے چارہ نہ کھائے)۔
5)ایسا لنگڑا جو خود اپنے پاؤں سے قربان گاہ تک نہ جاسکے۔
6) جس کے پیدائشی کان نہ ہوں یا ایک کان نہ ہو۔
7)وحشی ( یعنی جنگلی جانور جیسے نیل گائے، جنگلی بکرا یا خنثی جانور ( یعنی جس میں نرومادہ دونوں کی علامتیں ہوں ) یا حلالہ جوصرف غلیظ کھاتا ہو۔ یا جس کا ایک پاؤں کاٹ لیا گیا ہو۔
8) کان، دم یا چکی ایک تہائی (3/1) سے زیادہ کئے ہوئے ہوں ناک کٹی ہوئی ہو، دانت نہ ہوں ( یعنی جھڑ گئے ہوں)۔
9)تھن کئے ہوئے ہوں، یا خشک ہوں ان سب کی قربانی نا جائز ہے۔
بکری میں ایک تھن کا خشک ہونا اور گائے میں دو کا خشک ہونا نا جائز ہونے کیلئے کافی ہے۔
واللہ علم در سولہ اعلم بالصواب
-----------------------------------
Aaj ka Sawal:
Aib Daar Janwaron ki Tafseel jin ki Qurbani Nahin Hoti:
Baqri mein aik thun ka sookhna aur gaye mein do thun ka sookhna qurbani na-jaayiz hone ke liye kaafi hai.
Wallahu A‘lam wa Rasooluhu A‘lam bis-Sawab.