8.00 - 18.00 ادارہ کے اوقات کار: پیر سے ہفتہ

حضرت داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کا تعارف

حضرت داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کا تعارف

:آج کا سوال

حضور فیض عالم حضرت داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کا مختصر تعارف کیا ہے؟

:جواب

• داتا حضور رحمتہ اللہ علیہ کم و بیش 400 ہجری کو دنیا میں تشریف لائے ، آپ افغانستان کے ایک علاقے غزنی کے رہنے والے ہیں۔ غزنی کا ایک محلہ ہے : ہجویر ۔ داتا حضور رحمۃ اللہ علیہ اس محلہ میں رہتے تھے،اسی نسبت سے ہجویری کہلائے . دا تا حضور رحمۃ اللہ علیہ نجیب الطرفین یعنی حسنی حسینی سید ہیں ، آپ ابتدا ہی سے بڑے نیک پارسا، عبادت کرنے والے اور علم دین کا بہت شوق رکھنے والے تھے۔ داتا حضور رحمتہ اللہ علیہ نے علم دین سیکھنے کے لئے عراق، شام، لبنان، آذربائیجان، خراسان اور ترکستان وغیرہ کئی ممالک کا سفر فرمایا، اس وقت کے بڑے بڑے علما اور صوفیائے کرام سے علم دین سیکھا تقریباً 34 سال کی عمر مبارک میں اپنے پیر صاحب شیخ ابوالحسن خیلی رحمۃ اللہ علیہ کے حکم سے لاہور تشریف لائے ۔ یہاں نیکی کی دعوت کو عام کیا، دین اسلام کا پیغام پھیلایا لوگوں کو قرآن و سنت کی تعلیم دی ، اپنے اخلاق سے، کردار سے، کبھی بیانات فرما کر، کبھی کرامات دکھا کر بے شمار کافروں کو مسلمان کیا، جو پہلے سے مسلمان تھے،انہیں سنتوں کا پیکر بنایا کئی عالم بنائے، کئی لوگوں کو اپنی تربیت میں رکھ کر ولایت کے بلند مقامات تک پہنچایا کم وبیش 30 سال کے عرصے میں آپ نے برصغیر میں ایک انقلاب برپا کر دیا، پختہ قول کے مطابق آپ نے 465 ہجری کو اس دنیا سے پردہ فرمایا آپ کا مزار مبارک لاہور میں ہے آپ ہی کی نسبت سے لاہور کو مرکز الاولیا اور داتانگر بھی کہا جاتا ہے۔

حوالہ : فیضان داتا علی ہجویری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ


مزید پوسٹ:


آج کی دینی معلومات

آج کی حدیث | آج کی آیت | آج کی نصیحت |