ادارہ کے اوقاتِ کار: پیر سے ہفتہ 8:00 – 18:00

تنگ دستوں کے ساتھ تیری بخشش کا ذریعہ

02 Oct, 2026
تنگ دستوں کے ساتھ تیری بخشش کا ذریعہ

السلام عليكم ورحمة الله وبركاتة

بسْمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ

تنگ دستوں کے ساتھ تیری بخشش کا ذریعہ

:حضور خاتم النبیین ﷺ نے ارشاد فرمایا

ایک شخص کا انتقال ہوا، (قبر میں) اس سے سوال ہوا: تمہارے پاس کوئی نیکی ہے؟

اس نے کہا: میں لوگوں سے خریدوفروخت کرتا تھا، (اور جب کسی پر میرا قرض ہوتا) تو میں مالداروں کو مہلت دیا کرتا تھا اور تنگ دستوں کے قرض کو معاف کر دیا کرتا تھا۔

بخاری شریف، حدیث نمبر 2391

وضاحت: تنگ دست کے ساتھ نرمی کریں، اسے مہلت دیں اور قرض کی ادائیگی کی استطاعت نہ رکھنے والے کا قرض معاف کر دینا بھی بڑی نیکی ہے۔ اللہ تعالیٰ بندوں کے ساتھ آسانی کرنے والوں پر اپنا فضل وکرم فرماتا ہے اسی پر اس کی بخشش ہوگئی۔


ang daston ke sath teri bakhshish ka zariya:

Huzoor Khatam-un-Nabiyyeen ne irshad farmaya: "Ek shakhs ka intiqal hua, (qabr mein) us se sawal hua: Tumhare paas koi neki hai?"

Us ne kaha: "Main logon se khareed-o-farokht karta tha, (aur jab kisi par mera qarz hota) toh main maaladaron ko mohlat diya karta tha aur tang daston ke qarz ko maaf kar diya karta tha."

(Bukhari Sharif, Hadith Number: 2391)

Wazahat: Tang dast ke sath narmi karein, use mohlat dein aur qarz ki adayegi ki istataat na rakhne wale ka qarz maaf kar dena bhi badi neki hai. Allah Ta'ala bandon ke sath asani karne walon par apna fazl-o-karam farmata hai, isi par us ki bakhshish ho gayi.

تمام آج کی حدیث دیکھیں

مزید پوسٹ: