السلام عَلَيْكُم
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ
آج کا سوال:
وہ کونسی پانچ چیزیں ہیں جو ہمارے پیارے نبی کریم ﷺ سے پہلے کسی کو نہ ملیں؟
جواب:
رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:
مجھے 5 ایسی چیزیں عطا کی گئیں جو مجھ سے پہلے کسی نبی کو نہیں دی گئیں
1۔ ایک مہینے کی مسافت پر دشمن پر میرا رعب ڈال دیا گیا۔
2۔ساری زمین کو میرے لیے جائے نماز اور پاک کرنے والی بنادیا گیا لہذا میرے امتی کو جہاں نماز کا وقت آ جائے ، وہ وہیں نماز پڑھ لے۔
3- میرے لیے مال غنیمت حلال کر دیا گیا جبکہ اس سے پہلے یہ کسی کیلئے حلال نہیں تھا۔
4۔ مجھے شفاعت کبری (حشر میں حساب کتاب شروع کرنے کی درخواست کرنے کی اجازت) عطا کی گئی ہے۔
5۔ پہلے نبی صرف اپنی قوم کیلئے آیا کرتے تھے، جبکہ میں تمام لوگوں کی طرف رسول بنا کر بھیجا گیا ہوں۔
( صحیح بخاری حدیث نمبر 335)
----------------------------
Aaj ka Sawal:
Woh kaunsi paanch cheezen hain jo hamare pyaare Nabi Kareem ﷺ se pehle kisi ko na milein?
Jawab:
Rasool Allah ﷺ ne irshaad farmaya:
“Mujhe 5 aisi cheezen ata ki gayi hain jo mujh se pehle kisi Nabi ko nahi di gayi.”
(Sahih Bukhari Hadees Number 335)