ادارہ کے اوقاتِ کار: پیر سے ہفتہ 8:00 – 18:00

امت پر ایک ایسا وقت آئے گا

19 Dec, 2024
امت پر ایک ایسا وقت آئے گا

السلام عليكم
بسم اللہ الرحمن الرحيم
حضور خاتم النبيين ﷺ نے ارشاد فرمایا:
میری امت پر ایک ایسا وقت بھی آئے گا کہ قرآن کے قاریوں کی بہتات ہوگی لیکن فقہاء بہت کم ہوں گے علم اٹھا لیا جائے گا، ہرج بڑھ جائے گا۔ صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم نے پوچھا: یا رسول اللہ ﷺ " ہر ج“ کیا ہے؟
آپ ﷺ نے فرمایا:
تمہارے درمیان قتل و غارت گری ہو گی ، پھر اس کے بعد ایک زمانہ آئے گا لوگ قرآن پڑھیں گے لیکن وہ قرآن ان کے حلق سے نیچے نہیں اترے گا۔ پھر اس کے بعد ایک زمانہ آئے گا، منافق، کافر اور مشرک لوگ مومن سے بحث کریں گے، اور خود کو مومن باور ( ظاہر ) کرائیں گے۔
مستدرک للحاکم حدیث نمبر 8412
---------------------------------

Huzoor Khatam-un-Nabiyyin ﷺ ne irshad farmaya:
"Meri ummat par ek aisa waqt bhi aayega ke Quran ke qariyon ki bohatat hogi, lekin fuqaha bohot kam honge, ilm uthaa liya jayega, aur Harj barh jayega."

Sahaba-e-Kiram رضی اللہ تعالیٰ عنہم ne poocha: "Ya Rasulullah ﷺ, Harj kya hai?"
Aap ﷺ ne farmaya: "Tumhare darmiyan qatal-o-gharat-gari hogi. Phir iske baad ek zamana aayega, log Quran parhenge lekin woh Quran unke halq se neeche nahi utrega. Phir iske baad ek zamana aayega ke munafiq, kafir aur mushrik log momin se behas karenge aur khud ko momin zahir karenge."

Mustadrak Lil-Hakim, Hadees No. 8412

تمام آج کی حدیث دیکھیں

مزید پوسٹ: