السلام عليكم
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ
نبوت کا سلسلہ رسول اللہﷺ پر ختم کر دیا گیا
حضور خاتم النبیین ﷺ نے ارشاد فرمایا:
مجھے 6 چیزوں کے ذریعہ دیگر انبیاء پر فضیلت دی گئی ہے:
1۔ مجھے جامع کلمات ( یعنی ایسے مختصر الفاظ جو اپنے اندر بہت زیادہ معانی اور وسیع مفہوم رکھتے ہوں ) عطاء ہوئے۔
2۔ دشمنوں کے دل میں میرا رعب ڈال کر مجھے فتح ونصرت عطا فرمائی گئی۔
3۔ مال غنیمت میرے لئے حلال قرار دیا گیا۔
4۔ ساری زمین کو میرے لئے سجدہ کی جگہ اور پاک کرنے کا ذریعہ قرار دیا گیا۔
5۔ ساری مخلوق کے لئے مجھے نبی بنا کر بھیجا گیا۔
6۔ اور نبوت ورسالت کا سلسلہ مجھ پر ختم کر دیا گیا۔
صحیح مسلم شریف حدیث نمبر 1167
------------------------------
Nubuwwat ka silsila Rasool Allah ﷺ par khatam kar diya gaya.
Huzoor Khatam-un-Nabiyyeen ﷺ ne irshaad farmaya:
Mujhe 6 cheezon ke zariye deegar ambiya par fazilat di gayi hai:
Sahih Muslim Shareef, Hadees No. 1167