ادارہ کے اوقاتِ کار: پیر سے ہفتہ 8:00 – 18:00

مومن نجس نہیں ہوتا

21 Jul, 2025
مومن نجس نہیں ہوتا

السلام عليكم

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ

مومن نجس نہیں ہوتا:

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا واقعہ

مدینہ کے کسی راستے پر نبی کریم ﷺ سے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی ملاقات ہوئی اس وقت حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ جنابت کی حالت میں تھے۔ 

انہوں نے فرمایا: میں پیچھے رہ کر لوٹ آیا اور غسل کر کے دوبارہ حاضر ہوا

 تو رسول اللہ  ﷺ نے دریافت فرمایا: اے ابوہریرہ! کہاں چلے گئے تھے؟ 

انہوں نے عرض کیا: میں جنابت کی حالت میں تھا، اس لیے میں نے آپ کے ساتھ بغیر غسل کے بیٹھنا مناسب نہ سمجھا۔

آپﷺ نے ارشاد فرمایا:

سبحان اللہ ! مومن ہر گز نجس نہیں ہوسکتا۔

(بخاری شریف ، حدیث نمبر : 283)

-------------------------

Momin Najis Nahin Hota:

Hazrat Abu Hurairah رضی اللہ تعالیٰ عنہ ka waqia:

Madina ke kisi raste par Nabi Kareem ﷺ se Hazrat Abu Hurairah رضی اللہ تعالیٰ عنہ ki mulaqat hui. Us waqt woh janabat ki haalat mein thay. Unhon ne farmaya:

"Main peechay reh kar wapas chala gaya aur ghusl kar ke dobara haazir hua."

To Rasoolullah ﷺ ne poocha:
 "Aey Abu Hurairah! Kahan chale gaye thay?"

Unhon ne arz kiya:
 "Main janabat ki haalat mein tha, is liye maine aap ke saath baghair ghusl ke baithna munaasib na samjha."

Aap ﷺ ne irshaad farmaya:

"SubhanAllah! Momin har giz najis nahi ho sakta."

(Bukhari Shareef, Hadees No. 283)

تمام آج کی حدیث دیکھیں

مزید پوسٹ: