ادارہ کے اوقاتِ کار: پیر سے ہفتہ 8:00 – 18:00

اللہ کی رحمت اور مغفرت

20 Oct, 2026
اللہ کی رحمت اور مغفرت

السلام علیکم ورَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ

بسم الله الرحمن الرحيم

مومن کے گناہوں پر اللہ تعالی کا پردہ اور مغفرت

:حضور خاتم النبیین ﷺ نے ارشاد فرمایا

اللہ تعالٰی مومن کو اپنے قریب بلائے گا، اس پر اپنا پردہ ڈال کر اسے چھپالے گا، پھر فرمائے گا: کیا تجھے فلاں گناہ یاد ہے؟ کیا تجھے فلاں گناہ یاد ہے؟

وہ عرض کرے گا: ہاں، اے میرے رب !

یہاں تک کہ جب وہ اپنے گناہوں کا اقرار کر لے گا اور سمجھے گا کہ اب وہ ہلاک ہو گیا

تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا: میں نے دنیا میں تیرے گناہوں پر پردہ ڈالا تھا اور آج بھی میں انہیں معاف کرتا ہوں۔ پھر اسے اس کی نیکیوں کا نامہ اعمال دے دیا جائے گا۔

بخاری شریف حدیث نمبر 2441


Huzoor Khatam-un-Nabiyyeen ne irshad farmaya:

Allah Ta'ala momin ko apne qareeb bulayega, us par apna parda daal kar use chhupa lega, phir farmayega: Kya tujhe fulaan gunah yaad hai? Kya tujhe fulaan gunah yaad hai?

Woh arz karega: Haan, aye mere Rab!

Yahan tak ke jab woh apne gunahon ka ikraar kar lega aur samjhega ke ab woh halak ho gaya,

to Allah Ta'ala farmayega: Main ne duniya mein tere gunahon par parda dala tha aur aaj bhi main inhein maaf karta hoon. Phir use us ki naikiyon ka naama-e-amal de diya jayega.

(Bukhari Shareef, Hadees Number 2441)

تمام آج کی حدیث دیکھیں

مزید پوسٹ: