8.00 - 18.00 ادارہ کے اوقات کار: پیر سے ہفتہ

جانوروں کوپانی پلائیں

جانوروں کوپانی پلائیں

السلام عَلَيْكُم ورحمة الله وبركاتة

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ

جانوروں کوپانی پلائیں:

حضور خاتم النبيين ﷺ نے ارشاد فرمایا:

حضر سراقہ بن جعشم رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریم  ﷺ سے دریافت کیا کہ اگر کوئی گمشدہ (لاوارث ) اونٹ میرے ان حوضوں پر آئے جن کا پانی میں نے اپنے اونٹوں کیلئے جمع کیا ہوا ہے اور پھر میں اس لاوارث اونٹ کو پانی پلاؤں تو کیا اس پر بھی میرے لیے اجر و ثواب ہے؟ نبی کریم نے ارشاد فرمایا : ہر گرمی کی شدت محسوس کرنے والے جگر ( یعنی ہر زندہ جانور ) کو پانی پلانے میں اجر و ثواب ہے۔

(سنن ابن ماجہ باب فضل صدقہ الماء و صحہ الالبانی)

-------------------------

Huzoor Khatam-un-Nabiyyin ﷺ ne irshaad farmaya:

Hazrat Suraaqah bin Jusham (R.A) farmaate hain ke maine Nabi Kareem ﷺ se poocha: "Agar koi gumshuda (laawaaris) oont mere in hauzon par aaye jinka paani maine apne oonton ke liye jama kiya hai, aur phir main us laawaris oont ko paani pila doon, to kya is par bhi mujhe ajar-o-sawaab milega?"
Nabi Kareem ﷺ ne irshaad farmaya:
"Har garmi mehsoos karne wale jigar (yaani har zinda jaanwar) ko paani pilane mein ajar-o-sawaab hai."

(Sunan Ibn Majah – Baab: Fazilat Sadaqa-e-Ma, Sahih Al-Albani)


مزید پوسٹ: