ادارہ کے اوقاتِ کار: پیر سے ہفتہ 8:00 – 18:00

دوسروں کو بدگمانی سے بچایئے

15 Oct, 2026
دوسروں کو بدگمانی سے بچایئے

السلام عَلَيْكُم ورَحْمَةُ الله وبركاتة

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ

دوسروں کو بدگمانی سے بچایئے

حضور نبی کریمﷺ مسجد میں تشریف فرما تھے۔

آپ ﷺ کے پاس ازواج مطہرات موجود تھیں وہ اپنے کمروں کو چلی گئیں تو آپ ﷺ نے حضرت سیدتناصفیہ رضی اللہ تعالیٰ عنھا سے فرمایا : ٹھہرو میں بھی (تھوڑی دور تک)تمہارے ساتھ چلتا ہوں۔ آپﷺ ان کے ساتھ چلے تو دو انصاری صحابہ ملے جو آپ کو دیکھ کر آگے بڑھ گئے۔ آپ نے ان دونوں کو بلا کر ارشاد فرمایا: ” یہ میری زوجہ صفیہ بنت حیی ہے ۔ “

انہوں نے عرض کی : سبحان اللہ! یا رسول اللہ ﷺ (یعنی یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ ہم آپ سے بدگمانی کریں؟)۔

آپ نے ارشاد فرمایا: شیطان انسان کے جسم میں خون کی طرح دوڑتا ہے تو میں نے خوف محسوس کیا کہ کہیں وہ تمہارے دل میں کوئی وسوسہ نہ ڈال دے۔

صحیح بخاری حدیث نمبر2038


Huzoor Nabi-e-Kareem ﷺ masjid mein tashreef farma thay. Aap ke paas Azwaj-e-Mutahirat mojood theen, woh apne kamron ko chali gayen toh Aap ne Hazrat Syedatuna Safiyah (Razi Allahu Ta'ala Anha) se farmaya: "Thehro, main bhi (thori door tak) tumharay sath chalta hoon."

Aap ﷺ un ke sath chalay toh do Ansari sahaba milay jo Aap ko dekh kar aage barh gaye. Aap ne un dono ko bula kar irshad farmaya:

"Yeh meri zauja Safiyah bint-e-Huyay hain."

Unhon ne arz ki: "Subhan Allah! Ya Rasool Allah (yaani yeh kaisay ho sakta hai ke hum Aap se badgumani karein?)"

Aap ﷺ ne irshad farmaya: "Shaitan, insan ke jism mein khoon ki tarah dorrta hai, toh main ne khauf mehsoos kiya ke kahin woh tumhare dil mein koi waswasa na daal de."

(Sahih Bukhari, Hadees Number: 2038)

تمام آج کی حدیث دیکھیں

مزید پوسٹ: