ادارہ کے اوقاتِ کار: پیر سے ہفتہ 8:00 – 18:00

دنیا کی محبت موت کا ڈر

13 Apr, 2025
دنیا کی محبت موت کا ڈر

السلام عَلَيْكُم

دنیا کی محبت موت کا ڈر:
حضور خاتم النبيين ﷺ نے ارشاد فرمايا:
قریب ہے کہ دیگر قو میں تم پر ایسے ہی ٹوٹ پڑیں جیسے کھانے والے پیالوں پر ٹوٹ پڑتے ہیں
تو ایک کہنے والے نے کہا: کیا ہم اس وقت تعداد میں کم ہوں گے؟
آپ  ﷺ نے فرمایا نہیں، بلکہ تم اس وقت بہت ہو گے لیکن تم سیلاب کی جھاگ کے مانند ہو گے، اللہ تعالی تمہارے دشمن کے سینوں سے تمہارا خوف نکال دے گا، اور تمہارے دلوں میں (وہن ) ڈال دے گا“
تو ایک کہنے والے نے کہا: اللہ تعالیٰ کے رسول  ﷺ ( دہن ) کیا چیز ہے؟
آپ ﷺ  نے فرمایا:  ” یہ دنیا کی محبت اور موت کا ڈر ہے“۔
سنن ابوداؤ د حدیث نمبر 4297

تمام آج کی حدیث دیکھیں

مزید پوسٹ: