آزمائش پر شکر کرنے کی فضیلات
السلام عَلَيْكُم ورَحْمَةُ الله وبركاتة
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ
آزمائش پر شکر کرنے کی فضیلات
حضرت شداد بن اوس رضی اللہ تعالیٰ عنہ ایک مریض کی عیادت کے لیے گئے۔ انہوں نے مریض سے پوچھا: تمہارا کیا حال ہے؟
اس نے کہا : میں اللہ تعالیٰ کی نعمتوں اور فضل میں ہوں ۔
اس پر حضرت شداد بن اوس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا: اپنے گناہوں کی معافی پر خوش ہو جاؤ، کیونکہ میں نے حضور خاتم النبیین ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا کہ اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے: جب میں اپنے کسی مومن بندے کو آزمائش میں مبتلا کرتا ہوں اور وہ اس پر میری حمد وشکر کرتا ہے تو وہ اپنے بستر سے اس دن کی طرح گناہوں سے پاک اٹھتا ہے جس دن اس کی والدہ نے اسے جنم دیا تھا۔
مشکوۃ المصابیح حدیث نمبر 1579
Hadrat Shaddad bin Aus [radi Allahu anhu] ek mareez ki ayadat ke liye gaye. Unhone mareez se pucha: "Tumhara kya haal hai?"
Usne kaha: "Main Allah Ta'ala ki nematon aur fazal mein hoon."
Iss par Hadrat Shaddad bin Aus [radi Allahu anhu] ne farmaya: "Apne gunahon ki muaafi par khush ho jao, kyunke maine Huzoor Khatam-un-Nabiyyeen [ﷺ] ko farmate hue suna ke Allah Ta'ala irshad farmata hai: Jab main apne kisi momin bande ko aazmaish mein mubtala karta hoon aur woh us par meri hamd-o-shukr karta hai, toh woh apne bistar se us din ki tarah gunahon se pak uthta hai jis din uski walida ne use janam diya tha."
(Mishkat-ul-Masabih, Hadith Number: 1579)