السلام عليكم ورحمة الله وبركاتة
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ
:آزمائش اللہ تعالیٰ کی رحمت ہے
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں
:حضور خاتم النبیین ﷺ نے ارشاد فرمایا
کسی شخص کے لیے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں ایک مقام لکھا ہوا ہوتا ہے لیکن وہ اپنے عمل کے سبب اس مقام تک نہیں پہنچتا تو اس کو مسلسل آزمائشوں میں مبتلا کیا جاتا ہے حتی کہ وہ ان کے سبب اس مقام کو پالیتا ہے۔
مستدرک للحاکم حدیث نمبر 1274