8.00 - 18.00 ادارہ کے اوقات کار: پیر سے ہفتہ

رسول اللہ کا حکم

رسول اللہ کا حکم

السلام عَلَيْكُم ورَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ

رسول اللہ کے حکم پر کھجور کا خوشہ قدموں میں آگرا

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہا سے روایت ہے کہ ایک دیہاتی بارگاہ رسالت میں حاضر ہوا اور عرض کیا مجھے یہ کیسے یقین ہو کہ اآپ اللہ تعالٰی کے رسول ہیں ؟

آپ کاﷺ نے ارشاد فرمایا کہ اس کھجور کے درخت پر جو خوشہ لٹک رہا ہے اگر میں اسے اپنے پاس بلاؤں (اور وہ میرے پاس آجائے ) تو کیا تم گواہی دو گے کہ میں اللہ تعالیٰ کا رسول ہوں؟

چنانچہ آپ ﷺ نے کھجور کے اس خوشہ کو بلایا تو فورا ہی درخت سے اترا اور آپ ﷺ کے کے سامنے آ گرا ، پھر آپ ﷺ نے حکم دیا کہ واپس جا تو وہ درخت میں اپنی جگہ پر دوبارہ پیوست ہو گیا۔ یہ معجزہ دیکھ کر وہ دیہاتی شخص مسلمان ہوگیا۔


(سنن ترمذی حدیث نمبر : 3628)


Hazrat Abdullah bin Abbas (R.A) se rivayat hai ke ek dehati bargah-e-risalat mein hazir hua aur arz kiya: "main kaise yaqeen keron kaap Allah Ta'ala ke Rasool hain?"

Aap (SAW) ne irshad farmaya: "Is khajoor ke darakht par jo khosha latak raha hai agar main use apne paas bulaun (aur woh mere paas aa jaye) to kya tum gawahi doge ke main Allah Ta'ala ka Rasool hoon?"

Chunancha, Aap (SAW) ne khajoor ke us khosha ko bulaya to foran hi darakht se utra aur Aap ke samne aa gira. Phir Aap (SAW) ne hukam diya ke "Wapas ja", to woh darakht mein apni jagah par dobara pewast ho gaya.

Yeh mojaza dekh kar woh dehati shakhs musalman ho gaya.

Sunan Tirmizi Hadees no 3628


مزید پوسٹ:


آج کی دینی معلومات

آج کی آیت | آج کی نصیحت | آج کا سوال