السلام عليكم
بسم الله الرحمن الرحيم
:اللہ تعالیٰ کا فرمان عالیشان ہے
سارے دوست و احباب اُس دن (یعنی قیامت والے دن ) ایک دوسرے کے دشمن ہوں گے سوائے پر ہیز گاروں کے (انہی کی دوستی اور ولایت کام آئے گی )
(پارہ نمبر: 25 سورۃ الزخرف، آیت نمبر :67)
وضاحت: یہ آیت واضح کرتی ہے کہ دنیا کی وہ دوستی جو اللہ تعالیٰ کی اطاعت تقومی اور نیکی پر قائم نہ ہو، قیامت کے دن حسرت اور دشمنی میں بدل جائے گی صرف وہی صحبت اور رفاقت فائدہ دے گی جو اللہ تعالیٰ کی رضا، دین کی پیروی اور نیک اعمال پر مبنی ہو لہذا ہمیں چاہیے کہ ہم اپنی دوستیوں کو تقویٰ کے معیار پر پرکھیں کیونکہ قیامت کے دن کام آنے والی دوستی صرف متقی لوگوں کی ہوگی