ادارہ کے اوقاتِ کار: پیر سے ہفتہ 8:00 – 18:00

گزشتہ قوموں کے انجام سے سبق

22 Oct, 2026
گزشتہ قوموں کے انجام سے سبق

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

گزشتہ قوموں کے انجام سے سبق حاصل کریں

:اللہ تعالی کا فرمان عالیشان ہے

اور کیا یہ لوگ زمین میں چلے پھرے نہیں کہ دیکھ لیتے ان لوگوں کا انجام کیسا ہوا جو ان سے پہلے تھے، وہ لوگ قوت میں (بھی) ان سے بہت زیادہ تھے اور اُن آثار و نشانات میں (بھی) جو زمین میں (چھوڑ گئے ) تھے۔ پھر اللہ تعالیٰ نے ان کے گناہوں کی وجہ سے انہیں پکڑ لیا، اور ان کے لئے اللہ تعالیٰ (کے عذاب) سے بچانے والا کوئی نہ تھا۔

وضاحت: گزشتہ قوموں کے واقعات پڑھیں اور ان سے نصیحت حاصل کریں، تا کہ ہم اللہ تعالیٰ کی نافرمانی سے بچیں اور اپنی زندگی کو نیک اعمال سے سنواریں۔

پارہ نمبر 24، سورۃ المؤمن، آیت نمبر 21


Allah Ta'ala ka farman-e-aalishan hai:

Aur kya yeh log zameen mein chale phire nahi ke dekh lete un logon ka anjam kaisa hua jo in se pehle thay, woh log quwwat mein (bhi) un se bohat ziyada thay aur un asar o nishanat mein (bhi) jo zameen mein (chhor gaye) thay. Phir Allah Ta'ala ne un ke gunahon ki wajah se unhein pakar liya, aur un ke liye Allah Ta'ala (ke azab) se bachane wala koi na tha.

Wazahat: Guzishta qaumon ke waqeat parhein aur un se naseeshat hasil karein, taake hum Allah Ta'ala ki nafarmani se bachen aur apni zindagi ko naik aamal se sanwarein.

Para number 24, Surah Al-Mu'min, Ayat number 21.

تمام آج کی آیت دیکھیں

مزید پوسٹ: