مختصربیان صوفی محمدشوکت علی قادری5 جون
08 Jun, 2011
صوفی شوکت علی قادری
اتوارکا بیان
مسلمان کا ایمان تبھی مکمل ہوتا ہے جب جب اس کے دل میں نبی کریم ﷺ کی محبت موجود ہو۔
صرف باتوں سے نہیں دل سے نبی کریم ﷺ کی محبت قائم کرو۔
جہاں نبی کریم ﷺ کی شان کے خلاف کوئی بات ہو تو اسے فوری طور پر روک دو۔
اگر آپ کے والدین کے خلاف کوئی بات کرے تو آپ لوگوں سے برداشت نہیں ہوتی، تعجب ہے نبی کریم ﷺ کے شان کے خلاف بات کیسے سن لیتے ہو۔
چاہے کوئی جتنا مرضی بڑا عالم دین ہو اگر وہ نبی کریم ﷺ کی شان کے خلاف بات کرے تو اسے فوری طور پر روک دیں۔
وہ مسلمان مسلمان ہی نہیں جو نبی کریم ﷺ کی شان کے خلاف بات سنے اور اس پر خاموشی اختیار کر لے۔
اسے عشق نہیں کہتے کہ نبی کریم ﷺ کی شان کے خلاف بات ہوتی رہے اور تو خاموشی سے سنتا رہے۔
آج مسلمان کی تذلیل اسی وجہ سے ہو رہی ہے کہ اسے اپنے خاندان کی عزت کا تو خیال ہے مگر نبی کریم ﷺ کی عزت کا کوئی خیال ہی نہیں۔
افسوس کہ دنیا کے گندےعشق کی خاطر تو تیری نیندیں اُڑ جاتیں ہیں مگر جب بات آئے نبی کریم ﷺ کے عشق کی تو تو خاموشی سے سو جائے۔
دعا کریں کہ اللہ ہم سے کے دلوں میں نبی کریم ﷺ کی پکی اور سچی محبت ڈال دے اور ہمیں اس پر استقامت عطا فرمائے۔ آمین