مختصربیان صوفی محمدشوکت علی قادری22 جنوری
26 Jan, 2012
صوفی شوکت علی قادری
اتوارکا بیان
اپنے بچوں کے دلوں میں قرآن کی محبت پیدا کرنے کے لیے ان کو حافظ قرآن بنائیں۔
کوشش کریں کہ ربیع الاول میں اپنے گھر میں محفل میلاد ضرور کروائیں۔
گھر میں جب میلاد کروائیں تو سب گھر والے محفل میں ضرور موجود رہیں۔
نبی کریم ﷺ کی عاشقی کا دعوہ کرے اور جان بوجھ کر نماز چھوڑ دے تو یہ عشق نہیں ہے۔
نبی کریم ﷺ کی محفل میلاد دھوم دھام سے کریں۔
دنیا کے دکھاوے کی خاطر محفل میلاد نہ کروائیں بلکہ اپنے رب اور رسول ﷺ کی رضا کی خاطر میلاد کیا کریں۔
جس گھر میں محفل میلاد ہو اس میں کبھی پریشانی نہیں آتی
اگر سب گھر والے مل بیٹھ کر دورد پاک پڑھ لیں تو یہ بھی محفل میلاد ہی ہے۔