مختصربیان صوفی محمدشوکت علی قادری21 اگست
23 Aug, 2011
صوفی شوکت علی قادری
اتوارکا بیان
ماشاءاللہ اس سال لوگ ایک ایک ماہ کا اعتکاف بیٹھ رہے ہیں یہ صرف اللہ کی ہی کرم نوازی ہے۔
ماشاءاللہ ہر سال کی طرح اس سال بھی انوار مدینہ میں سینکڑوں کی تعداد میں اعتکاف بیٹھے ہیں۔ جو لوگ اس نیک کام میں مدد کرتے ہیں اللہ ان کو ترقی عطا فرمائے۔
جو لوگ اعتکاف بیٹھ رہے ہیں اللہ ان کا اعتکاف بیٹھنا قبول فرمائے۔
رمضان کے مہنے میں چلنے والی ہوا بھی اس بات کا احساس دلاتی ہے کہ اس میں برکت اوررحمت ہے۔
معتکف حضرات کا سونا، جاگنا، کھانا، پینا ہر عمل عبادت ہے
رمضان المبارک کی صرف چند گھڑیاں باقی رہ گئی ہیں، اس کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں۔
اگر روزہ رکھ کر بھی گناہ سے باز نہیں آئے تو یہ لمحہ فکریہ ہے۔
اس بات کا عہد کریں کہ زندگی میں کبھی جھوٹ نہیں بولیں گے۔ ایسا کرنے سے زندگی کا سارا نظام درست ہو جائے گا۔
اس بات کا بھی عہد کریں کہ مریں گے تو نبی کریم ﷺ کی غلامی میں مریں گے۔