مختصربیان صوفی محمدشوکت علی قادری15 مئی
19 May, 2011
صوفی شوکت علی قادری
اتوارکا بیان
اپنا احتساب کریں کہ اللہ نے جس چیز سے منع کیا ہے کیا ہم اس سے منع ہیں۔ پھر بھی اس نے ہمارے ہر عیب پر پردہ ڈالا ہے۔
والدین کو اگر اولاد کی کسی ایک برائی کا علم ہو تو کبھی نہ کبھی اس کو تانہ دے ہی دیتی ہے، مگر اللہ بے نیاز ہے جس نہ ہمارے بے شمار عیبوں کو کبھی کسی پر ظاہر نہیں ہونے دیا۔
تعجب کی بات ہے آج ہمیں اتنی فرصت نہں ملتی کہ اپنے رب کی بارگاہ میں سچے دل سے سجدہ ریز ہو کر معافی مانگ سکیں۔
ایک دفعہ سچے دل سے اپنے رب سے معافی مانگ کر تو دیکھو، سب مشکلات جلد دور ہو جائیں گی۔
دنیا کی خاطر ہر بندہ کے سامنے جھک جاتے ہیں، کبھی رب کے آگے جھک کر دیکھو، دنیا بھی سنور جائے گی اور آخرت بھی۔
پورے دین میں کبھی بھی موقع ملے تو فورا اپنے رب سے اپنے گناہوں کی معافی مانگ لیا کرو۔