8.00 - 18.00 ادارہ کے اوقات کار: پیر سے ہفتہ

آن لائن قرآن پاک مکمل کرنے والے طالبعلم

16 Feb, 2012
محمد جاوید اختر
حفظ و ناظرہ تعلیم

آن لائن قرآن پاک مکمل کرنے والے طالبعلم

اسلام علیکم ورحمۃ اللہ !

کچھ عرصہ سے میں محسوس کر رہا تھا کہ میرا تعلق دین سے بس واجبی سا اور نام کا ہی رہ گیا ہے اور قرآن پاک سے تو بس بلکل ختم ہو چکا تھا۔ وجہ دنیاوی تعلیم اور روزگار کی مصروفیات تھیں۔ جب قرآن پاک کو دوبارہ سے اپنی زندگی میں شامل کرنے کی کوشش کی تو اس بات کا ادراک ہوا کہ بہت سے مقامات پر تلاوت میں غلطیاں ہو رہی ہیں۔ اور پڑہنے میں دقت محسوس ہوتی تھی۔ اسی وجہ سے میں تلاش میں تھا کہ کسی صاحب علم سے دوبارہ قرآن پاک کو پڑھ لیا جائے اور غلطیوں کی اصلاح کر لی جائے۔ روزانہ کی مصروفیات اس میں حائل تھیں اور کوئی استاد مل بھی نہیں رہے تھے۔ پچھلے سال (2011) میں مجھے انوار مدینہ کی ویب سائٹ کو دیکھنے کا اتفاق ہوا تو وہا ں پر ایک سیکشن ’’قرآن کریم بذریعہ انٹرنیٹ‘‘ دیکھا مجھے لگا یہاں پر کوشش کرنی چاہیے تو میں وہاں پر موجود ایک سادہ سا فارم پر کرکے بھیج دیا۔ سچی بات یہ ہے کہ میرا خیال تھا کہ اول تو جواب ہی نہیں آئے گا اور دوسرا اگر آیا تو بھاری فیس بھی بتائی جائے گی، کیونکہ اس کا مجھے پہلے تجربہ ہو چکا تھا۔ بہت سے ادارے سروس مہیا کرتے ہیں ۔ لیکن میں حیران ہوا کہ جب مجھے جواب بھی ملا اور الحمد اللہ وقت بھی ملا اور بغیر کسی غرض و غایت کے۔ یہ ایک بہت دلچسپ اور اعلیٰ تجربہ تھا۔ ادارہ کی طرف سے حافظ افضل صاحب نے میرے ساتھ رابطہ کیا اور پھر مجھ سے میری سہولت کے مطابق وقت مقرر کیا اور پڑھانے اور سننے کا عمل شروع کر دیا۔ یہ سلسلہ گزشتہ سال کے رمضان سے تقریبا دو ماہ پہلے شروع ہوا اور 2012 کی ابتدا میں ختم ہوا ۔ یہ ایک اچھا خاصہ لمبا عرصہ بنتا ہے تقریبا چھ ماہ ۔ اور شکر گزار ہوں کہ حافظ افضل صاحب نے باقاعدگی کے ساتھ مجھے اس سارے عرصہ میں وقت دیا بلہا میرے مصروفیات کو بھی برداشت کیا۔ الحمداللہ اس سال کے شروع میں میں نے قرآن پاک مکمل سنا لیا اور اب دوبارہ سے روانی آگئی ہے اور غلطیوں کی اصلاح بھی ہو گئی ہے۔ اور قرآن پاک سے جو ایک ٹوٹا ہوا تعلق تھا وہ بحال ہو گیا ہے۔

میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس ادارے کے روح رواں کی اور اسمیں اپنا حصہ ڈالنے والے سبھی افراد کی بے لوث خدمت کو قبول فرمائیں۔ مجھے خوشی ہو گی کہ میں کبھی زندگی میں ان کے کام آ سکوں یا میں بھی ایسی ہی کسی خدمت کا حصہ بن سکوں۔

واعلیکم اسلام

محمد جاوید اختر


اسی بارے میں:


اعلان داخلہ - 2022

18 May, 2022

جامعہ انوار مدینہ قاسمیہ میں تمام شعبہ جات میں داخلہ جاری ہے۔ تعلیم فری فراہم کی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں۔۔۔