8.00 - 18.00 ادارہ کے اوقات کار: پیر سے ہفتہ

تعارف صوفی محمد شوکت علی قادری

الحاج صوفی محمد شوکت علی قادری دامت برکاتہم عالیہ ادارہ جامعہ انوار مدینہ قاسمیہ کے بانی ہیں۔ ان کا نورانی چہرہ دارز سفید ریش سے سجا ہوا ہے۔ جسم صحت منداور توانہ ہے۔ آپ بڑے خوش طبع اور بذلہ سنج شخصیت کے حامل ہیں۔ آپ ہمیشہ سفید شلوار سوٹ زیب تن کرتے ہیں۔ آپ کے سر پر ہمیشہ سفید عمامہ شریف ہوتا ہے۔

آپ نے دین اسلام کے پیغام کو عام کرنے اور مخلوق کی خدمت کے لیے اپنی زندگی وقف کر رکھی ہے۔ آپکی یہ کوشش ہے کہ لوگوں کا اپنے رب کے ساتھ ٹوٹا ہوا رشتہ استوار کیا جائے۔ آپ لوگوں کے دلوں میں آقائے نامدا ﷺ کے عشق کا سمندر معجزن کرنے میں مصروف ہیں۔ خالق و ارض و سماں نے اپنے محبوب ﷺ کے صدقے آپ کو نگاہ بصیرت عطا فرمائی ہے۔ آپ ہفتہ میں پانچ دن ( منگل تا ہفتہ) جامعہ انوار مدینہ قاسمیہ، ریلوے پی این جی کالونی مغلپورہ لاہور میں اور ایک ماہ میں دو دن انوار مدینہ قاسمیہ کراچی مرکز میں روحانی معالج کے حثیت سے عوام الناس سے ملاقات کرتے ہیں اور فی سبیل اللہ لوگوں کا علاج کرتے ہیں۔ ہر منگل اور جمعرات کو رات دس بجے سے گیارہ بجے تک انوار مدینہ کے یو ٹیوب چینل پر براہ راست ٹیلی فون کالز کے ذریعے لوگوں کی پریشانیوں کا علاج تجویز کرتے ہیں۔ الحاج صوفی محمد شوکت علی قادری دامت برکاتہم عالیہ جب ٹیکنیکل کورسز کر رہے تھے تو فطرت دیکھ کر مسکرا رہی تھی کہ انجینئر بننے کی خواہش میں مست الست بندے سے کام کچھ اور ہی لیا جائے گا اور اسے دیکھ کر خدا یاد آ جائے گا۔


آپ روزانہ بیس گھنٹے سخت محنت کیساتھ چہرے پر مسکراہٹ سجائے مصروف عمل رہتے ہیں۔ اپنی دینی مصروفیات کیساتھ ساتھ الحاج صوفی محمد شوکت علی قادری دامت برکاتہم عالیہ ایک کامیاب بزنس مین بھی ہیں۔ آپ ہمیشہ اپنے کام میں محنت کے عادی، سوجھ بوجھ اور زودفہم واقع ہوئے ہیں۔ اپنے عظیم مقصد کی مالی ضروریات پوری کرنے کے لیے انہیں اپنے کاروبار میں سخت محنت کرنا پڑتی ہے۔