8.00 - 18.00 ادارہ کے اوقات کار: پیر سے ہفتہ

جناب الحاج صوفی محمد شوکت علی قادری سے ملاقات کا طریقہ

سرپرست اعلٰی جامعہ انوار مدینہ جناب الحاج صوفی محمد شوکت علی قادری دامت برکاتبم عالیہ سے ملاقات کرنے کا طریقہ کچھ یوں ہے۔

1. صبح 8:00 بجے تا 9:00 تک ان ٹیلی فون نمبر 04236841786، 04235022786 پر فون کرکے اپنا نام درج کروائیں۔ متعلقہ سٹاف آپ کو آپ کی ملاقات کا دن، وقت، اور نمبر بتا دے گا۔ اسے نوٹ کرلیں۔

2. اس کے بعد جامعہ انوار مدینہ کے مین مرکز ریلوےپی این جی کالونی انوار مدینہ روڈ نزد ٹی ٹی سی سینٹر ، مغلپورہ لاہور (پاکستان) تشریف لائیں اور متعلقہ سٹاف کو اپنا نام اور نمبر جو ٹیلی فون پر نوٹ کروایا گیا تھا بتا دیں۔

3۔ پھر اطمینان سے ملاقات کے کمرہ میں تشریف رکھیں۔ ٹوکن پکارنے والا جب آپکا ٹوکن نمبر پکارے تو اسے اپنا نام اور ٹوکن نمبر بتائیں، وہ آپ کی ملاقات جناب الحاج صوفی محمد شوکت علی قادری سے کروا دے گا۔

4. ایک وقت میں ایک ٹوکن ہی دیا جاتا ہے۔

5. ایک ٹوکن پر صرف ایک فرد ہی ملاقات کر سکتا ہے۔ ایک سے زیادہ افراد کو ملاقات کی اجازت نہیں ہو گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نوٹ:

1. اتوار اور پیر کے روز ملاقات نہیں ہوتی ہے۔

2. کسی کام کا کوئی ہدیہ یا معاوضہ نہیں لیا جاتا، تمام کام فی سبیل اللہ کیاجاتے ہیں۔

3. ٹوکن اور دیگر امور میں کسی کو کوئی پیسہ نہ دیں۔ شکایت کی صورت میں مندرجہ ذیل میں سے کسی ایک طریقہ کے ذریعہ شکایت درج کروائیں۔

ا۔ ادارہ میں رکھے ہوئے شکایت بکس میں لکھ کر ڈال دیں۔

ب۔ امتیاز احمد قادری صاحب سے 03004170786 پر فوری رابطہ کریں۔

ج۔ انٹرنیٹ استعمال کرنے والے حضرات اس اڈریس پر میل کریں۔ info@anwaar-e-madina.com