8.00 - 18.00 ادارہ کے اوقات کار: پیر سے ہفتہ

مختصر بیان صوفی محمد شوکت علی قادری5 ستمبر

07 Sep, 2010
صوفی شوکت علی قادری
اتوارکا بیان

مختصر بیان صوفی محمد شوکت علی قادری5 ستمبر

آج کل ایک گھڑی کا نہیں پتہ اور پتہ نہیں اگلے سال رمضان نصیب ہو یا نہ۔

کعبہ کے پاس جانا پڑتا ہے مگر کتنی خوشی کی بات ہے رمضان خود چل کر گھر آتا ہے۔

رمضان قیامت کے دن سفارش کرے گا کہ اے اللہ اس نے میرا ادب کیا تو اس پر رحم فرما۔

جنہوں نے عبادت نہیں کی رمضان ان کا بھی گزر گیا اور جنہوں نے عبادت کی رمضان ان کا بھی گزر گیا۔ فیصلہ خود کریں فائدہ کسے ہوا۔

ماشاءاللہ سے چار سو سے زائد افراد مرکز انوار مدینہ میں اعتکاف بیٹھے ہیں۔

خوشی کے بات یہ ہے کہ تین سو سے زائد افرد نوجوان ہیں۔

کسی قوم کو بدلنا ہو تو اس کی آنے والی نسل کو بدل دو۔

یہ پاکستان میں تبدیلی کی طرف اشارہ ہے کہ نوجوان نسل دین کی راہ پر چل پڑی ہے۔

کسی قوم کے نوجوان کا ٹھیک ہونا یہ اللہ کی بڑی کرم نوازی ہے۔

چند دن رہ گئے ہیں لوٹ لو جتنا اللہ کی رحمت کو لوٹ سکتے ہو۔

کئی لوگ ترستے ہیں روزہ رکھنے کے لیے اور کئی صحت مند ہونے کے باوجود روزہ نہیں رکھتے۔

ابھی بھی اگر کسی نے کسی غریب کی مدد نہیں کی تو فورا کرے۔

جیسے اپنے بچوں کے سوٹ لائے ہیں ایسے ہی غریب کے بچوں کو دیں، دیکھیں اللہ خوش ہوتا ہے یا نہیں۔

اللہ فرماتا ہے مجھے اپنا گندا مال دو میں تمھیں صاف مال واپس کروں گا۔

میری اور آپ کی کمائی میں غریبوں کا حق ہے اگر حق ادا نہ کیا تو بروز قیامت پوچھ ہو گی۔

عید کے نماز پارکنگ گراؤنڈ مرکز انوار مدینہ میں ٹھیک ساڑھے سات بجے ادا کی جائے گی۔


اسی بارے میں:


ہفتہ وار اجتماع 23نومبر

25 Nov, 2014

23نومبر  کے ہفتہ وار اجتماع کا موضوع"احساس گناہ اور  اُس پر ندامت" تھا جس پر جامع انوار مدینہ کے طالب علموں کے علاوہ صوفی محمد شوکت علی قادری نے اپنے خطاب میں ارشاد فرمایا

مزید پڑھیں۔۔۔

مختصربیان صوفی محمدشوکت علی قادری13 مئی

17 May, 2012

اگر بندہ اللہ کے احکامات کی پیروی کرنے والا نہ ہوا تو ٹھکانہ جہنم ہو گا۔
اپنی اولادوں کے من میں خوف خدا پیدا کریں۔

مزید پڑھیں۔۔۔

مختصربیان صوفی محمدشوکت علی قادری6 مئی

15 May, 2012

جب گناہ کرتے ہوئے یہ سوچو کہ کوئی نہیں دیکھ رہا تو اپنا ایمان بچاؤ کیونکہ خدا دیکھ رہا ہے۔

مزید پڑھیں۔۔۔